جیٹ ایئر ویز کے خلاف نومبر میں مسافروں کی شکایات میں بھاری اضافہ سے اس
معاملے میں اس نے طویل عرصے سے سب سے آگے رہنے والی ایئر انڈیا کو پیچھے
چھوڑ دیا ہے۔شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق،
نومبر میں جیٹ ایئر ویز اور جیٹ لائٹ کے خلاف فی
دس ہزار مسافر 2.6 شکایتیں
درج کی گئیں جبکہ ایئر انڈیا کے خلاف فی دس ہزار مسافر 2.5 شکایتیں آئیں۔اکتوبر میں یہ اعدادوشمار بالترتیب 1.3 اور 2.4 رہا تھا، یعنی اس معاملے
میں سرکاری جہاز سروس کمپنی ایئر انڈیا کی کارکردگی بھی خراب ہوئی ہے، لیکن
جیٹ ایئر ویز کا مظاہرہ کہیں زیادہ خراب رہا ہے۔